تازہ تر ین

دنیا کا تنہا ترین گھر جس میں بیت الخلاء بھی نہیں!

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) اپنا گھر ہونا ہر شخص کا خواب ہوتا ہے مگر ایسے گھر میں زندگی گزارنا انتہائی مشکل کام ہے جس کے چاروں اطراف صرف پانی ہی پانی ہو۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک کمرے پر مشتمل یہ عجیب و غریب گھر امریکا کی کاؤنٹی واشنگٹن میں واقع ہے جہاں نہ کوئی پڑوسی ہے اور نہ کوئی سڑک اس گھر کی جانب جاتی ہے۔
اس عجیب و غریب گھر کو 2009 میں تعمیر کیا گیا تھا جس کی قیمت دو لاکھ ساٹھ پاؤنڈ (6 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد) مقرر کی گئی ہے۔
دنیا کے تنہا ترین گھر کے چاروں اطراف بحر اوقیانوس ہے، اس گھر کی خاص بات یہ ہے کہ گھر میں بیت الخلاء موجود نہیں ہے۔
گھر کے دونوں طرف مٹی کے ٹیلے بھی موجود ہیں جس کے باعث کشتی والوں کو جزیرے پر اترنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv