تازہ تر ین

مہنگائی کی دلدل میں دھنسے شہریوں پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے: وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح، پہلے سے مہنگائی کی دلدل میں دھنسے شہریوں پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے اسی لیے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری مسترد کی۔
وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے قائدین اور ارکان اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفادات کے تمام اہم امور میں مشاورت سے آگے بڑھیں گے، عوام کی فلاح کے لیے تمام اقدامات اٹھائیں گے، وفاقی کابینہ جلد حلف اٹھائے گی، پوری کوشش ہوگی کہ حلقوں میں عوام کے مسائل حل کیے جائیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہا کہ گزشتہ حکومت نے رمضان المبارک میں غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 21 سے 50 روپے اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ مفاد عامہ کے لیے کیا گیا، پہلے سے مسائل کے شکارعوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بوجھ خود برداشت کرے گی، ہماری تمام تر توانائیاں عوامی خوشحالی اور پاکستان کی تعمیر پر خرچ ہوں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنی معاشی ٹیم پر برس پڑے اور کہا کہ 15 روز میں مہنگائی کم ہونی چاہیے۔
شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، ملک میں بڑھتی مہنگائی پر وزیراعظم پریشان دکھائی دیئے۔
اجلاس میں وزیراعظم معاشی ٹیم پر برس پڑے ہدایت کی کہ باتیں نہ کریں، 15 دن میں نتائج دیں، 15 دن میں مہنگائی کم ہوجانی چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv