تازہ تر ین

نو منتخب وزیراعظم منصوبوں کی بجائے الیکشن کے جلد از جلد انعقاد کو ممکن بنائیں: سراج الحق

لاہور:(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیراعظم منصوبوں کی بجائے الیکشن کے جلد از جلد انعقاد کو ممکن بنائیں۔ انتخابات سے قبل الیکشن ریفارمز کے لیے قومی اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کا مالی وانتظامی لحاظ سے خودمختار ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ فوج کی جانب سے آئندہ مارشل لا نہ لگانے کے اعلان سے شکوک وشبہات ختم ہوگئے۔ چاہتے ہیں عدلیہ، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ مکمل طور نیوٹرل ہوجائیں۔وہ منصورہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی اختلافات دشمنیوں میں بدل گئے، انتقام کے نعرے ملک کے لیے تباہ کن، پولرائزیشن خطرناک حدیں چھو رہی ہے، نئی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قوم میں اتفاق پیدا کرنے کے لیے کردار ادا کرے، سیاست گالم گلوچ کا نہیں، دلیل سے بات کرنے کا نام ہے۔ تقسیم شدہ قوم بیرونی سازشوں اور ملک کو درپیش خطرات کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔
سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 50فیصد کمی کریں۔ بجلی، گیس، پٹرول پر ٹیکسز ختم کیے جائیں، آئی ایم ایف سے پی ٹی آئی دور حکومت میں کیے گئے معاہدے غلامی کی زنجیر ہیں اس لیے نئی اتحادی حکومت معاہدوں پر نظرثانی کرے، سٹیٹ بینک کی حیثیت بحال کی جائے اور اس کے گورنر کے وائسرائے کے کردار کو ختم کیا جائے۔ وی آئی پی کلچر، غیر ترقیاتی اخراجات کا خاتمہ کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کو حل کیا جائے۔ نئی حکومت بننے سے وفاق اور سندھ ایک پیج پر آ گئے ہیں، کراچی کی ترقی اور صوبہ سندھ کے بلدیاتی قوانین سے متعلق پی پی اور جماعت اسلامی معاہدہ پر عملدرآمد کو ممکن بنایا جائے۔ نئی حکومت گوادر اور بلوچستان کے دیگر پسماندہ علاقوں کے عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی یقینی بنائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv