تازہ تر ین

بغاوت میں 30 سیکنڈز لگے تو تدارک میں بھی 30 سیکنڈز لگنے چاہئیں: بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بغاوت میں 30 سیکنڈز لگے تو اس کے تدارک میں بھی 30 سیکنڈز لگنے چاہئیں۔
بلاول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے، اسلام آباد میں گزشتہ ہفتوں کے آئینی بحران کے بعد اب پنجاب میں ڈپٹی اسپیکر کو وزیراعلی کے انتخاب کے دن اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا، عوامی نمائندوں کے ایوان کے اطراف خاردار آہنی تاریں لگادی گئیں۔
پی پی چیئرمین نے کہاکہ عمران خان کے آخری مایوس کن اقدامات اب اسے بچا نہیں سکتے، اس کی حکومت جاچکی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ ہوگیا، کیسے عمران خان کو غیرجمہوری طریقے سے لایا گیا اور کیسے بھاگتے ہوئے اس نے آئین کو پامال کیا، عوام یہ دیکھ رہے ہیں اور تاریخ میں یہ سب لکھا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv