تازہ تر ین

زرداری اور بلاول بھٹو کی زیر صدارت: پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس کی صدارت مشترکہ طور پر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔
ذرائع سے بتایا ہے کہ منعقدہ سی ای سی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی غیر قانونی رولنگ اور حکومت کی جانب سے اپوزیشن پر عائد کردہ سنگین الزامات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
پی پی کی سی ای سی کے اجلاس میں موجود اراکین پارٹی قیادت کو موجودہ ملک کی سیاسی صورتحال پر اپنی تجاویز و آرا بھی دے رہے ہیں۔
منقعدہ اجلاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس کے اختتام پر میڈیا کو ساری صورتحال کی بابت بریفنگ بھی دی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv