تازہ تر ین

نیٹو فوجی مشق کے دوران امریکی طیارہ گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک

اوسلو: (ویب ڈیسک) ناروے میں نیٹو فوجی مشق میں حصہ لینے والا امریکی طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے میں نیٹو کی فوجی مشقیں جاری ہیں۔ یکم اپریل تک جاری رہنے والی فوجی مشقوں میں رکن ممالک کے 30 ہزار فوجی، 200 طیارے اور 50 بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔
فوجی مشق کے دوران امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں 4 امریکی فوجی اہلکار موجود تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا تاہم پرواز کے وقت تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور بارشیں بھی ہورہی تھیں۔ ممکنہ طور پر حادثے کی یہ وجہ ہوسکتی ہے تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv