تازہ تر ین

روس نے یوکرین پر جدید ترین اور خطرناک سپر سونک میزائل برسا دیا

ماسکو: (ویب ڈیسک) تین ہفتوں سے جاری جنگ میں روس نے پہلی بار یوکرین میں ایک ہدف کو سُپر سونک میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کو تین ہفتے گزر گئے ہیں جس کے دوران پہلی بار روس نے کنزہل ہائپر سونک میزائل سے یوکرین کو نشانہ بنایا ہے۔
روس کے وزارت دفاع کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ سپر سونک میزائل سے یوکرین کے زیر زمین اسلحہ ڈپو کو نشانہ بناکر بڑی تعداد میں اسلحہ، کروز میزائل اور دیگر جنگی ساز و سامان تباہ کردیا۔
ترجمان وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ یوکرین کے بندرگاہی شہر اوڈیسا میں فوجی تنصیبات کو بھی اینٹی شپ میزائل سسٹم کے ذریعے تباہ کردیا۔ یوکرین کی جانب سے روس کے ان دعوؤں پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر نے امن مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس نے حملوں کا سلسلہ جار رکھا تو اس کے نتائج روس کی نسلوں کو بھگتنا پڑیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv