تازہ تر ین

مہنگائی کی شرح میں 1.37 فیصد کی کمی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.37 فیصد کی کمی ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 15.12 فیصد ریکارڈ کی گئی، خوردنی گھی کی قیمت میں 27 روپے 18 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے اڑھائی کلو خوردنی گھی کا ٹن 49 روپے 53 پیسے مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق مٹن 12 روپے 52 پیسے، بیف ایک روپے 38 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، کیلے ایک روپے 70 پیسے، انڈے ایک روپے 91 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، حالیہ ہفتے دال مسور، چاول، دودھ، دہی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 3 روپے 37 پیسے مہنگا ہوا۔
اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے 22 پیسے فی کلو سستا ہوا، زندہ مرغی 25 روپے 51 پیسے، لہسن 7 روپے تین پیسے فی کلو سستا ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 39 روپے 72 پیسے سستا ہوا، چینی، ٹماٹر، دال چنا اور دال ماش بھی سستی ہوئی ہے جبکہ حالیہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv