تازہ تر ین

وزیراعظم توشہ خانہ تحائف کیس آئندہ ماہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے وزیر اعظم کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیل بتانے سے متعلق عمل درآمد کیس آئندہ ماہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
مقامی صحافی رانا ابرار خالد کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن نے حکومت کو تحائف تفصیل بتانے کی ہدایت کی، عمل نہیں کیا جارہا۔ عدالت نے کہاکہ آپ وزیر اعظم کے تحائف کی تفصیل مانگ رہے ہیں، کیا آپ نے انہیں فریق بنایا ؟ جس پر وکیل نے کہا کہ وزیر اعظم کو فریق نہیں بنایا، توشہ خانہ کے ذمہ دار کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا، کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ تفصیل بتانے سے انکار کرتے ہوئے رٹ پٹیشن دائر کی۔
عدالت نے وزیراعظم توشہ خانہ تحائف کیس ایک ماہ میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv