تازہ تر ین

امریکا کا یوکرین کو مزید ہتھیار دینے کا اعلان، روس نے تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا اور روس میں براہ راست تصادم کے خدشات میں اضافہ ہو گیا، امریکا نے یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، روس نے یوکرین کو بھیجی اسلحہ کی کھیپ تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔
روس نےامریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیار دینے سے باز رہے، روس نے کہا ہے کہ یوکرین کو پہنچنے والے اسلحہ کی کھیپ تباہ کر دیں گے۔ وائٹ ہاؤس نے یوکرین کے لیے مزید 20 کروڑ ڈالر فوجی امداد کا اعلان کیا ہے، روسی طیارے اور ٹینک تباہ کرنے کے حامل میزائل بھی یوکرین بھیجے جائیں گے۔
روسی وارننگ کے بعد امریکا اور روس میں براہ راست تصادم کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv