تازہ تر ین

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 18 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت دو ہزار نو امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں سات سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ تیس ہزار سات سو روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں چھ سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ بارہ ہزار چون روپے ہو گئی ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv