تازہ تر ین

صنعتی اور آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے تاریخی پیکیج دیا، وزیرِ اعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صنعتی اور آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے حکومت نے تاریخی پیکیج دیا۔
وزیرِ اعظم عمران کی زیرِ صدارت ترجیحی شعبوں کے تحت آئی ٹی شعبے میں دی جانے والی مراعات پر اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، حماد اظہر، چیئر مین اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارتی عامر ہاشمی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی، جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس کو آئی ٹی اسٹارٹ اپس، صنعتی شعبے اور موجودہ آئی ٹی کمپنیوں کیلئے موجودہ حکومت کی دی جانے والی سہولیات کے نفاذ پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، اور بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کے حال ہی میں دیے گئے انڈسٹریل و آئی شعبے کے پیکیج پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے، ملک میں فری لانسسزر کی تعداد میں حکومتی اقدامات کی بدولت خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حالیہ اعلان کردہ سہولیات کی بدولت اس میں مزید اضافہ ہوگا، فری لانسرز کی ون اسٹیپ رجیسٹریشن پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ پورٹل سے یقینی بنائی گئی ہے جس کی فیڈرل بورڈ آف رینیو (ایف بی آر) سے رجسٹریشن خودکار ہوگی۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ فری لانسنگ کے ذریعے بیرونِ ملک سے حصول کردہ رقوم کی پاکستان میں با آسان ترسیل کیلئے بنکنگ چینلز تک رسائی کیلئے اسٹیٹ بنک ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنا رہا ہے، آئی ٹی کمپنیوں کو حکومت کی طرف سے دی گئی ٹیکس پر چُھوٹ سے استفادہ کرنے کیلئے بھی نظام جلد فعال بنا دیا جائے گا، جب کہ کمرشل بینکس کے ذریعے منظور شدہ سہولیات و مراعات کی یقینی فراہمی کیلئے بھی باقاعدہ راہنمائی جلد فراہم کی جائے گی۔
وزیرِ اعظم نے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ سہولیات و مراعات کی فری لانسرز و آئی ٹی کمپنیوں اور صنعتوں کو فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر معینہ مدت میں عملدرآمد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ذیادہ استعداد والے شعبوں کو مراعات فراہم کر رہی ہے. اور صنعتی اور آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے حکومت نے تاریخی پیکیج دیا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملکی نظام میں کاروباری سرگرمیوں کیلئے سہولیات بڑھانے کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کرائی ہیں، باصلاحیت نوجوان فری لانسرز کو سہولیات کی فراہمی سے زرِ مبادلہ میں اضافہ ممکن ہوگا، ملکی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv