تازہ تر ین

یوکرین پر روسی حملہ، اقوام متحدہ کی قرارداد منظور، پاکستان اور چین غیر حاضر رہے

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ (یو این) کی جنرل اسمبلی سے یوکرین پر روسی حملے کے خلاف قرار داد منظور ہوگئی جبکہ پاکستان اور چین اجلاس سے غیر حاضر رہے۔
روس یوکرین جنگ کے معاملے پر 40 برس میں پہلی بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثرت رائے سے روس کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی۔
193 رکنی ایوان میں 141 ممالک نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا، 5 نےخلاف ووٹ ڈالا جبکہ 35 غیر حاضر رہے۔
غیر حاضر رہنے والے ممالک میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، چین، سری لنکا اور ایران شامل ہیںِ جبکہ روس، شام، بیلا روس سمیت 5 ممالک نے قرار داد کو مسترد کر دیا۔
قرارداد میں روس کے حملے کی شدید مذمت کی گئی اور روس سے یوکرین سے افواج فوری طور پر نکالنے کا مطالبہ کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv