تازہ تر ین

پیکا ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کے لیے تیار ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ متنازع پیکا ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کے لیے تیار ہیں۔
نجی چینل پر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو مکمل اختیار دیا ہے، جس طرح وہ کہیں گے اس طرح کرلیں گے، جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر پیکا سے متعلق مشاورتی کمیٹی ایک ٹائم فریم رکھ لے تو مقررہ وقت میں حتمی ڈھانچہ پیش کردے تو یہ زبردست ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس سے متعلق پرویز الہٰی کو مکمل مینڈیٹ دیا ہے۔
خیال رہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس پر صحافی تنظیموں سمیت ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سائبر کرائمز ایکٹ میں ترمیم آزادی اظہار کو محدود کرنے اور اختلاف رائے کو کچلنے کے لیے ایک مشترکہ مہم پر مشتمل اقدام ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv