تازہ تر ین

آسٹریلیا کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ذرائع کے مطابق فواد احمد نے پیر کو ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کیا تھا ،جہاں اُن کا ٹیسٹ پازیٹو آیا جبکہ آسٹریلوی ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ وہ 5 دن تک آئسولیشن میں رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد احمد دو منفی ٹیسٹ اور علامات ختم ہونے کے بعد ٹیم کو جوائن کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑی اور آفیشلز روزمرہ کی بنیاد پر خود ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کرتے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی میڈیکل ٹیم بھی روز کووڈ ٹیسٹ کرتی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلین ٹیم 27 فروری کو اسلام آباد پہنچی تھی جبکہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv