تازہ تر ین

بھارتی طالب علموں کی ہلاکت؛ مودی پر روس کی مذمت کیلیے دباؤ بڑھنے لگا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) یوکرین تنازع پر بھارت کیلئے روس اور مغربی ممالک سے خوشگوار تعلقات برقرار رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ بھارتی حزبِ اختلاف کا مودی پر روس کیخلاف مذمتی بیان دینے کیلئے دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق یوکرین میں جنگ کے دوران بھارتی طالب علموں کی ہلاکت پر بھارت میں حزب اختلاف نے مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت کریں۔
بھارت نے ابھی تک طویل عرصے سے اسلحہ فراہم کرنے والے ملک روس پر ابھی تک کوئی تنقید نہیں کی ہے جس پر امریکہ سمیت دیگر اتحادی ممالک نالاں ہیں۔
کانگریس پارٹی کے رہنما اور قانون ساز اسمبلی کے ممبر پی۔چدمبرم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت دو کشتیوں میں سوار ہے، یوکرین تنازع میں روس اور مغرب دونوں سے تعلقات برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ حکومت روس سے یوکرین پر بمباری کو فوری طور پر روکنے کیلئے سختی سے مطالبہ کرے۔
نئی دہلی میں آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے دفاعی اور جیو پولیٹیکل تجزیہ کار ہرش پنت نے کہا کہ روس جو کررہا ہے اس پر بھارت کیلئے خاموش رہنا ایک کڑا مرحلہ ہے اور اس کے لیے عوامی سطح پر بیان دینا بہت مشکل ہے۔
تجزیہ کار نے مزید کہا کہ بھارت کے تقریباً 60 فیصد فوجی اوزار روسی ساختہ ہیں اور سازوسامان اور اسپیئر پارٹس کی سپلائی کو برقرار رکھنے کے لیے بھارت کے ماسکو کے ساتھ تعلقات ضروری ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv