تازہ تر ین

وزیراعلی سندھ نے کراچی پولیس کو اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کا ٹاسک دے دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی سے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے بڑی پیشرفت، وزیراعلی سندھ نے کراچی پولیس کو اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ مرادعلی شاہ نے کام نہ کرنے والوں کو فارغ کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق بڑے اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیس کو اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کیلئے پٹرولنگ تیز کرنے کی ہدایت کی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ جو پولیس افسر کام نہ کرے اسے فوری فارغ کیا جائے لیکن مجھے نتائج چاہیں، میں نے پولیس کو ہر قسم کے وسائل دیئے، پیٹرولنگ اور دیگر کارروئیوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر چاہیئے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بریفنگ میں بتایا کہ دو ماہ کے دوران 143 انکاؤنٹر میں 15 اسٹریٹ کرمنلز مارے گئے جبکہ 147 زخمی ہوئے، 1446 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا۔ غلام نبی میمن نے کہا شہرمیں 7500 اسٹریٹ کرمنلز بار بارکرائم کرتے ہیں، یہ ملزمان یا ضمانت پر ہیں یا مفرور۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ای ٹریکنگ سے متعلق سوال اٹھایا، جس پر مشیر قانون نے بتایا کہ ڈرافٹ تیار ہے، ضروری درستگیاں کی جا رہی ہیں۔۔ مرادعلی شاہ نے ڈرافٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ نے ہائی پروفائل کیسز کیلئے قابل وکلا کا پینل بنانے کا بھی حکم دیا اور کہا وکلا ہائی پروفائیل کیسز اورعادی اسٹریٹ کرمنلز کی ضمانت رد کروائیں، نشے کے عادی افراد کو گلشن معمار بحالی مراکز پر رکھنے کی ہدایت بھی کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv