تازہ تر ین

پولینڈ اور نیٹو کا یوکرین کی براہ راست مدد کرنے سے انکار

وارسا: (ویب ڈیسک) نیٹو کے رُکن ملک پولینڈ نے یوکرین میں براہ راست جنگی طیاروں کو بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق پولینڈ کی ملٹری ایئربیس میں نیٹو سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹنبرگ کے ساتھ مشترکہ خطاب میں صدر اندرج ڈوڈا کا کہنا تھا کہ وہ یوکرین کی مدد کیلئے اپنے جنگی طیاروں کو نہیں بھیجیں گے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ وہ یورپی ممالک سے فراہم کیے جانے والے طیاروں کو پولینڈ کی ایئربیس میں رکھیں گے کہ یوکرینی پائلٹس آئیں اور یہاں سے طیاروں کو کنٹرول کریں۔
دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین کو فوجی سامان فراہم کرچکے ہیں لیکن اپنی فوج کو یوکرین میں تعینات نہیں کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں پولینڈ کے صدر اور نیٹو کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے، نیٹو اس تصادم کا فریق نہیں ہے۔ البتہ ہم یوکرین میں انسانی امداد فراہم کررہے ہیں لیکن یوکرین اپنے جنگی طیاروں کو یوکرین میں نہیں اتارے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv