تازہ تر ین

آسٹریلیا کا یوکرین کو 50 ملین ڈالر مالیت کے اسلحے کی فراہمی کا اعلان

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو 50 ملین ڈالر کی مالیت کا مہلک اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے یوکرین کو صرف فوجی تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے اب اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا تھا کہ یوکرینی صدر کے اسلحہ فراہمی کی اپیل پر آسٹریلیا یوکرین کو مہلک اسلحہ جیسے میزائل، گولہ بارود اور دیگر ملٹری ہارڈ ویئر فراہم کرے گا۔
آسٹریلوی وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ جلد ہی یہ اسلحہ یوکرین پہنچ جائے گا تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ کس طرح اور کس راستے اسلحہ پہنچایا جائے گا اور نہ ہی ٹائم فریم بتایا ہے۔
آسٹریلیا نے یوکرین میں انسانیت کے لیے کام کرنے والی تںظیموں کو 35 ملین آسٹریلوی ڈالر کی امداد دینے کا بھی وعدہ کیا ہے جس سے یوکرین کے پناہ گزینوں کے لیے کیمپ، خوراک اور دیگر اشیا کا انتظام کیا جائے گا۔
آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے اپنے شہریوں کو یوکرین کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv