تازہ تر ین

یوکرینی حکومت پاکستانی طلبہ کا محفوظ اور ہموار انخلا یقینی بنا رہی ہے: سفیر مارکیان چیچک

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوکرین کے سفیر مارکیان چیچک نے کہا ہے کہ یوکرین میں شدید جنگ جاری ہے، روسی افواج بچوں کے کنڈر گارڈن اور اولڈ ہومز کو بھی نشانہ بنارہی ہیں، پاکستانی طلبہ کےانخلا میں تعاون کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے سفیر مارکیان چیچک کا کہنا تھا کہ جب آپ کے اہل خانہ جنگ میں ہوں، اسوقت ایک سفیر کے طور پر خطاب مشکل ہے، یوکرین میں شدید جنگ جاری ہے، 28 فروری تک متعدد سویلین ہلاک ہو چکے ہیں، روسی افواج نے بچوں کے کنڈر گارڈن اور اولڈ ایج ہومز کو بھی نشانہ بنایا ہے، عالمی عدالت انصاف میں روسی مظالم کے خلاف درخواست جمع کروا دی، ہم تمام ممالک کے شکر گزار ہیں جو کہ ہماری اپنی سالمیت کی کوششوں میں ہماری حمایت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اہم تجارتی شراکت دار ہے، گزشتہ برس یوکرین نے پاکستان کو 1.3 ملین ٹن گندم فراہم کی، یوکرینی حکومت پاکستانی طلبہ کے محفوظ اور ہموار انخلاء کو یقینی بنا رہی ہے، غیر ملکی طلبہ کے لیے سرحدوں پر کیٹرنگ پوائنٹس قائم کیے گیے ہیں، مہاجرین کی تعداد 50 لاکھ ہو سکتی ہے۔
مارکیان چیچک ن مزید کہا کہ پاکستان کے افغانستان سے یوکرینی شہریوں کے انخلاء کے لیے مخلص تعاون پر شکر گزارہیں، پاکستان اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کشیدگی میں کمی کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں، اگر معاملہ یہاں نہ روکا گیا تو دنیا میں تیسری عالمی جنگ ناگزیر ہو جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv