تازہ تر ین

زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ایک ارب ڈالر کی قسط کی وصولی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 60 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد 23 ارب 72 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 17 ارب 33 کروڑ 68 لاکھ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 38 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے ایک ارب ڈالر مالیت کے سکوک بانڈ عالمی مارکیٹ میں فروخت کیے ہیں۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv