تازہ تر ین

دہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام میں انیس ایڈووکیٹ سمیت دیگر بری

کراچی: (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس ایڈوکیٹ سمیت دیگر نامزد ملزمان کو دہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام سے بری کردیا۔
کراچی کی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس کی خصوصی عدالت نمبر 16 کے روبرو دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت ملزمان کے حتمی بیانات ریکارڈ کیے گئے، استغاثہ انیس ایڈووکیٹ سمیت دیگر ملزمان پر لگائے گئے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
عدالت نے دوران سماعت انیس احمد ایڈووکیٹ کو الزامات سے جبکہ دیگر ملزمان کو بارودی مواد اور اسلحہ رکھنے کے مقدمے سے بری کردیا۔ دیگر ملزمان میں عمران بشیر اور علیم الدین شامل ہیں جبکہ ایک ملزم نعیم کا جیل میں انتقال ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی نے مقدمات درج کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور ایرانی ایجنسیوں سے رابطوں، فنڈنگ اور دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔ اس معاملے میں سی ٹی ڈی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو بھی شامل تفتیش کیا تھا تاہم سی ٹی ڈی فاروق ستار کو پہلے ہی بے گناہ قرار دے چکی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv