تازہ تر ین

یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کشمیر اور پاکستان دوقالب یک جان، یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی۔ یاد رہے 5 اگست 2019 سے جاری لاک ڈاون کو آج 915 دن مکمل ہو چکے ہیں لیکن کشمیریوں کا عزم و حوصلہ جواں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دُنیا کے کونے کونے سے کشمیری عوام کے حق میں آوازیں اُٹھ رہی ہیں، بین الاقوامی سطح پر کشمیرکو اندورنی معاملہ قرار دینے کا بھارتی دعوی مسترد ہو چکا۔ دنیا کشمیر کے فوجی حل کو مسترد اور تنازع کو ممکنہ ایٹمی جنگ کی وجہ قرار دے رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تو یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کی محاذ آرائی دنیا کے لیےتباہ کن ثابت ہوگی۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو کے دوران کشمیریوں کو انٹرنیٹ سمیت باقی بُنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے، ان اقدامات کا مقصد 7 لاکھ بھارتی فوج کے ہاتھوں خواتین کی عصمت دری اور ماوارائے عدالت قتل عام چھپانا ہے۔ اپنے تمام جبر اور تشدد کے باجود بھارت کشمیری سرفروشوں کی جدوجہد آزادی کے سامنے بے بس ہوچکا ہے۔ عالمی دنیا آج بھارت سے سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننے اور 8 سالہ آصفہ کے گینگ ریپ اور قتل سمیت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر وضاحت طلب کر رہی ہے۔ پانچ فروری اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ تکمیل پاکستان کی یہ جنگ بھارت سے مکمل آزادی تک جاری و ساری رہے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv