تازہ تر ین

پی ایس ایل 7، کراچی میں میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت

کراچی: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل 7 کے کراچی میں میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی اوسی ) کے فیصلے کے مطابق 27 جنوری سے شروع ہونے والی لیگ میں کراچی میں شیڈول ہر میچ میں 8 ہزار کے لگ بھگ تماشائیوں کونیشنل اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
فیصلوں کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے سخت کوویڈ 19 پروٹوکولز بنائےگئے ہیں، پی سی بی کے تحت ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
لاہور میں شیڈول ایونٹ میں تماشائیوں کی تعداد سے متعلق فیصلہ بعد میں ہوگا، طے پایا ہے کہ میچز دیکھنے کے خواہش مند 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کا مکمل ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہوگا۔
مزید برآں اسٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اپنا درست ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا، ہر تماشائی اوراسٹیڈیم میں موجود فرد کو اپنے چہرے کو ماسک سےمسلسل ڈھانپے رکھنا لازم ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق این سی او سی کی جانب سے کوویڈ 19 ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا، این سی او سی نے 25 فیصد تماشائیوں کو شرکت کی منظوری دے دی، لیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv