تازہ تر ین

سعودی فورسزنے حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

ریاض: سعودی فورسزنے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی طرف کیا گیا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔

سعودی عرب کی زیرقیادت عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق سعودی فورسزنے حوثیوں باغیوں  کی جانب سے بھیجا گیا  ڈرون  ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔ ڈرون تباہ کرنے کا واقعہ آج صبح سویرے پیش آیا۔

حوثی باغیوں نے ڈرون حملہ یمن سے کیا تھا ۔ اس سے قبل بھی حوثی باغی ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کونشانہ بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں کی حفاظت کے لئے سعودی فورسزکے پاس تمام آپریشنل آپشنز موجود ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv