تازہ تر ین

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کا قتل، وزیراعلی پنجاب کا بیان بھی سامنے آگیا

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستانی نژ ادامریکی خاتون کے قاتلوں کو ٹریس کرنے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیم نے کیس کو پیشہ ورانہ اندازمیں حل کیا۔ پولیس ٹیم کاہائی پروفائل کیس کاسراغ لگانا قابل تعریف ہے۔ متعلقہ پولیس افسران،اہلکاروں نےکیس کومنطقی انجام تک پہنچایا۔ ملزمان کوقانون کی گرفت میں لاکرقانون کی عملداری کویقینی بنایاگیا۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے مورگاہ کے علاقہ سے اغواء ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجہیہ سواتی کے اغواء کیس کا معمہ حل آج (ہفتے کو)حل کیا۔ مقتولہ کا سابقہ شوہر ہی قاتل نکلا، ملزم رضوان حبیب نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا۔ ملزم کے انکشاف پر مقتولہ کی نعش لکی مروت کے علاقہ پیزو سے برآمد کرلی گئی۔ سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی ساجد کیانی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں وجیہہ سواتی کے اغواء کیس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مورگاہ کے علاقہ سے 16 اکتوبر کو اغواء ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجہیہ سواتی کے اغواء کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے مغویہ کی رہائی کیلئے کاوشوں کا آغاز کردیا اور تمام ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے کیس کی تفتیش کو آگے بڑھایا گیا، مورگاہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے کئی شہروں میں تفتیش کی اور مقتولہ کے سابقہ شوہر رضوان حبیب کو گرفتار کیا، تفتیش کے دوران ملزم رضوان حبیب نے اعتراف کیا کہ وجہیہ سواتی کو راولپنڈی میں قتل کیا اور مقتولہ کی نعش کو لکی مروت کے علاقہ پیزو میں دفن کیا، ملزم کے انکشاف پر مقتولہ کی نعش کو مورگاہ پولیس نے لکی مروت کے علاقہ پیزو سے برآمد کر لیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv