تازہ تر ین

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا احساس ٹارگٹڈ کموڈٹی سبسڈی پروگرام منظور کرنے کا فیصلہ

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے احساس ٹارگٹڈ کموڈٹی سبسڈی پروگرام منظور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے ڈویژن کی طرف سے پیش کردہ “احساس ٹارگٹڈ کموڈٹی سبسڈی پروگرام کی منظوری دے دی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پروگرام میں فائدہ اٹھانے والوں کے لیے سبسڈی اور کریانہ اسٹورز کے لیے مراعات شامل ہیں اور یکم جنوری سے 30 جون 2022ء کی مدت کے لیے اس پروگرام کی مالیت 106.102 ارب روپے ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں ملک بھر کے درجنوں شہروں میں فیلڈ وزٹ، مارکیٹ سروے اور مقامی دکانداروں/تاجر ایسوسی ایشنز کے ساتھ ملاقاتوں سمیت وسیع پیمانے پر مشاورت کی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv