تازہ تر ین

کراچی پاکستان کا انجن ہے،کراچی خوشحال ہوتا ہے تو پاکستان خوشحال ہوتا ہے،وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (BRTS) منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ماڈرن سٹی جدیدٹرانسپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتا،  کراچی پاکستان کا انجن ہے،کراچی خوشحال ہوتا ہے تو پاکستان خوشحال ہوتا ہے،  کراچی کو خوشحال کرنے کا مطلب پاکستان کی مددکرنا ہے،  سب سے زیادہ ٹیکس کراچی سے جمع ہوتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  ماضی میں کسی نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم پر توجہ نہیں دی، روشنیوں کے شہر کو ہم نے کھنڈر بنتے دیکھا ہے،  ہر ملک میں کوئی نہ کوئی ایسا شہر ہوتاہے جوپورے ملک کی معیشت کوچلاتا ہے،  کراچی کا جب تک مینجمنٹ سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا ماڈرن شہر نہیں بنے گا،  جو وعدے کیے تھے کراچی کیلئے خوشی ہے سب چل رہے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ  کراچی کےپانی کا مسئلہ ہے،کے فورمنصوبہ کو خوددیکھ رہا ہوں ، خوشخبری ہے کہ اگلے مہینے کے فور منصوبہ شروع  ہو جائے گا،کے فورمنصوبہ 2023میں مکمل ہو جائے گا، کراچی کے غریب طبقے کو پانی نہیں ملتا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوامیں سب کو صحت کارڈ مل چکا ہے، صحت کارڈسےکسی بھی اسپتال میں 10لاکھ تک کاعلاج کروا سکتے ہیں، مارچ2022تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی، سندھ حکومت سے کہتا ہوں کہ  ہیلتھ انشورنس  میں حصہ ڈالیں۔ بلدیاتی الیکشن میں ہرشہرکامیئربراہ راست منتخب ہوگا، چاہتاہوں وفاق اورصوبائی حکومتیں مل کرکام کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv