تازہ تر ین

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے جیل خانہ جات ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ہے ، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے جیل خانہ جات کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔

 وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے  سیالکوٹ جیل کا دورہ کیا ، معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ احسن سلیم بریار، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ اور ڈی آئی جی لاہور ریجن بھی ہمراہ تھے۔

فیاض الحسن چوہان نے سیالکوٹ جیل میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پرافتتاح کیا۔

وزیرِ جیل خانہ جات نے نئے قائم شدہ کنٹرول روم اور کیبل نیٹ ورکنگ کا اور کم عمر قیدیوں کے لیے تعمیر کردہ نئے اسکول کا افتتاح کیا۔

فیاض الحسن چوہان کو جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں جیل خانہ جات کو ایک جدید اور فلاحی محکمہ بنایا جا رہا ہے ، پہلی دفعہ جیل شہداء کو دیگر فورسز کے شہداء جیسا درجہ دیا گیا ہے ،  ہیڈ کوارٹر میں چودہ جیل شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

وزیرِ جیل خانہ جات نے کہا کہ پہلی دفعہ ان کے خاندانوں کو وہ عزت دی گئی جو ایک شہید کے پسماندگان کا حق ہے ، دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے لواحقین کی مشکلات آسان کی جا رہی ہیں ، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے جیل خانہ جات کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایک جانب عوام کا درد رکھنے والے وزیرِ اعلیٰ، دوسری جانب حب الوطنی سے نابلد اپوزیشن ہے ، ذاتی شادیوں پر بھارتی گانے گا کر مودی سرکار کا یار شریف خاندان کیا پیغام دے رہا ہے ، پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

  انہوں نے کہا کہ ممکن تھا کہ شریف خاندان مشہور و معروف پاکستانی گلوکاروں کے گانے گنگناتے لیکن شریف خاندان نے ہمیشہ ذاتی پسند نا پسند کو ملکی امیج اور مفاد پر ترجیح دی ، سانحہ سیالکوٹ پر سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کا ردعمل ہم سب کے لیے عملی نمونہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv