تازہ تر ین

محکمہ بلدیات سندھ میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات کا نوٹیفکیشن جاری

سیکرٹری بلدیات نے محکمہ بلدیات سندھ میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 سیکرٹری بلدیات نے سندھ میں غیرقانونی بھرتیوں اور سابقہ وموجودہ ایڈمنسٹریٹر کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

ترجمان محکمہ بلدیات  کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن میں سروس بک ریکارڈ غائب ہونے پرمسلسل پردہ پوشی کی جارہی ہے۔ حیدرآباد میں محکمہ بلدیات کے اندرغیرقانونی بھرتیوں کی بار بار تحقیقات کے باوجود بھی نتیجہ صفر رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری بلدیات سندھ نے ایک بار پھر تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی  ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے لئے ڈپٹی کمشنر، ڈائریکٹرلوکل ،گورئمنٹ اور میونسپل کمشنرمقرر کئے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی بھرتیوں ترقیوں اوپی ایس ملازمین کی تحقیقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات اور حکومتی قوانین کے تحت تحقیقات مکمل کریں گے، قوانین کو مد نظر رکھ کر ترقیوں، اوپی ایس ،ڈیپوٹیشن کا پھر سے جائزہ لیا جائے  گا۔

سیکریٹری بلدیات  نے ہدایت کی کہ سروس بک ریکارڈ کو چیک کریں اور افسران رپورٹ مرتب  کرکے ایک ماہ میں پیش کریں۔

فوادغفارسومرو کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک نوٹیفکیشن کا انتظار ہے۔

 ڈپٹی کمشنر  نے کہا کہ احکامات موصول ہوں تو فوری  میٹنگ کال کرکے نوٹس لے کر رپورٹ پیش کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق  محکمہ سندھ سیکڑٹری بلدیات کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے دوبارہ میونسپل کارپوریشن میں ملازمین کی تحقیقات پرکھلبلی مچ گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv