تازہ تر ین

جمیل احمد کی بطور ڈائریکٹر جنرل تعیناتی پر نیب کی وضاحت

پاکستان کے قومی احتسابی ادارے (نیب) کا کہنا ہے کہ جمیل احمد کی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعیناتی قواعد کے مطابق کی گئی۔

نیب کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ نیب آرڈیننس 1999 کے تحت قائم کیا گیا، جس وقت جمیل احمد کو تعینات کیا گیا اس وقت نیب میں ڈائریکٹر جنرل (بی پی ایس 21) کی 75 فیصد آسامیاں خالی تھیں، نیب کو سپروائزری سطح پر افسران کی سخت کمی کا سامنا تھا۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ جمیل احمد بی پی ایس 22 میں ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازم تھے، وہ مختلف سرکاری شعبوں، محکموں میں مختلف اہم عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی ایک سال کیلئے کنٹریکٹ بنیاد پر ڈائریکٹر جنرل (بی پی ایس 21) کی آسامی پر تعیناتی کیلئے وزارت قانون و انصاف کے ذریعے وزیراعظم کو سمری بھیجی گئی۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ  ڈویژن سے رائے لینے کے لئے بھی یہ سمری بھیجی گئی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعلقہ قوانین کی روشنی میں اس کیس کا جائزہ لیا اور مطمئن ہونے کے بعد نیب کی سفارش کی قانون کے مطابق توثیق کی۔ اسٹبلشمنٹ نے یہ بھی ہدایت کی کہ ان کی تعیناتی کے قواعد و شرائط خزانہ ڈویژن کی مشاورت سے طے کئے جائیں۔ قواعد و شرائط کا معاملہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایت کے مطابق خزانہ ڈویژن کو بھیجا گیا۔

ترجمان نیب کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد چیئرمین نیب نے جمیل احمد کو ایک سال کے لئے کنٹریکٹ پر ڈائریکٹر جنرل (بی پی ایس21) تعینات کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv