تازہ تر ین

ای سی پی کا اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم مشینز استعمال کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق  الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے استعمال کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی فراہمی کےلئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس ٹیکنالوجی سے 3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگیں ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ  صدارتی آرڈیننس کے بعد بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال لازمی قرارہے۔

ذرائع کے مطابق  اسلام آباد کے مئیر کےانتخاب کےلئے الیکشن کمیشن 800 پولنگ اسٹیشنز کے تمام پولنگ بوتھ پر الگ الگ ای وی ایم استعمال کریگا، تمام پولنگ بوتھز کےلئے 3100 مشینیں درکار ہونگی، الیکشن کمیشن 800 مشینز بیک اپ کےلئے رکھے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv