تازہ تر ین

پاکستان نے درآمدی کوئلے کے منصوبوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے ، حماد اظہر

حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے درآمدی کوئلے کے منصوبوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

 وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی سینئر وائس پریذیڈنٹ نے ملاقات کی جس میں حماد اظہر نے توانائی کے شعبہ میں کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بجلی کے ترسیلی نظام میں ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا ہے ، اگلے دو سال میں پاکستان کے ٹرانسمشن سسٹم میں مزید 6 ہزار میگاواٹ کا اضافہ ہوگا۔

 حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹرانسمیشن سسٹم کی استعداد 24 ہزار سے بڑھ کر 30 ہزار میگاواٹ ہو جائیگی ، ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری کیلئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے ، پاکستان میں انرجی وہیلنگ کی پالیسی تکمیل کے مراحل میں ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے درآمدی کوئلے کے منصوبوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے ،  پاکستان پن بجلی اور قابل تجدید کے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv