تازہ تر ین

کراچی میں ڈکیتیوں اور قتل میں ٹک ٹاکرز ملوث نکلے

کراچی: سہراب گوٹھ  کے علاقے میں بائیکیا رائیڈر عمران کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان ٹاک ٹاکر نکلے ۔ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ عمران کو پانچ ہزار روپے کا فون نہ دینے پر قتل کیا تھا ۔

ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی کے مطابق گرفتارملزمان میں کامران ، عمر فاروق اور محمد یوسف ہیں ۔ ملزم کامران نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ عمران موٹر سائیکل پر اکیلا بیٹھا ہوا تھا ۔ اس سے فون مانگا تو اس نے دیر سے فون نکلا جس پر اس کے سر پر پسٹل کا بٹ مار رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا  ۔ واردات کرتے وقت نشے میں دھت تھا ۔

ملزم کامران اپنے گروپ میں ٹک ٹاکر ہے ۔ 3 موٹر سائیکلیوں پر 5 ملزمان سوار تھے ۔ بیک اپ پر عابد اور عمران تھے ۔ ملزم کامران نے بتایا جس موٹر سائیکل پر میں بیٹھا ہوا تھا وہ عمر فاروق چلا رہا تھا ۔ ان کا گروپ 6 افراد پر مشتمل ہے۔

مفرور ملزم یاور انھیں اسلحہ ، موٹر سائیکلیں فراہم کرتا تھا اور لوٹی ہوئی رقم کے 2 حصے لیتا تھا ۔ 3 مفرور ملزمان کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔ یاد رہے 26 ستمبر کی شب سہراب گوٹھ کے علاقے پنجابی بس اڈے کے قریب موٹر سائیکلیوں پر سوار ملزمان نے بائیکیا رائیڈر کو موبائل نہ دینے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہوگئے تھے ۔ واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی تھی گرفتار ملزمان سکندر گوٹھ کے رہائشی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv