تازہ تر ین

داتا دربارانتظامیہ کی مجرمانہ غفلت‘مرد زائرین خواتین کے احاطے میں پہنچ گئے

لاہور (رپورٹ :اسد مرزا)حضرت علی بن عثمان ہجویری کے 978ویںعرس کے موقع پر داتا دربار کی انتظامیہ اور پولیس کی مجرمانہ غفلت کے باعث مردزائرین خواتین کے احاطے پہنچ گئے جس سے ناصرف مزار کا تقدس پامال ہوا بلکہ خواتین کی بے حرمتی ہو ئی جس سے خواتین زائرین نے احتجاج کیا لیکن خادمائیں اور لیڈی پولیس نے بھی کوئی کارروائی نہیں کی ۔اسی طرح نیاز کی تقسیم سے وہاں دھکم پیل کے دوران کئی خواتین زخمی وبے ہوش ہو گئیں ۔ خواتین نے الزام عائد کیا کہ پولیس اور داتا دربار انتظامیہ ،مبینہ طور پر رشوت لیکر مردوں کوخواتین کے احاطے میں بھجوایا جس کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار میں زائرین کے لئے الگ الگ احاطے بنائے ہوئے ہیں لیکن داتا دربار سیکورٹی اور پولیس وہاںمستقل آنے والے مخیر خواتین و حضرات کو نذرانہ لیکر انہیں پروٹوکول دیتے ہیں ۔حضرت علی بن عثمان ہجویری کے 978ویںعرس کے موقع پرزائرین کے رش کی وجہ سے پولیس اور داتاد ربار انتظامیہ کے سیکورٹی بارے فول پروف انتظامات کا پول کھل گیا ۔ بتایا گیاہے گزشتہ رات خواتین زائرین جو داتا دربار کے مزار میں احاطہ غلام گردش میں بیٹھ کر عبادت اور چوکھٹ پر حاضری دے رہی تھیں کہ اچانک وہاں مرد زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو اتوخواتین نے شور مچایا تو پولیس اہلکار،دربار سیکورٹی اورخادماﺅں نے کہا کہ یہ افسر ہیں ۔ ایک عینی شاہد خاتون کا کہنا ہے کہ مرد حضرات مینیجر کی پرچی لیکر آتے تھے جن کو خواتین کے احاطے میں داخلے کی اجازت مل رہی تھی ۔خاتون عائشہ کے مطابق اس بارے مینیجر داتا دربار سے شکایت کی تو اس نے ایکشن لینے کی بجائے بات ٹال دی ۔اس بارے داتا دربار انتظامیہ سے رابطہ کرنے کے لئے انکے دفاتر پہنچے تو تمام افسر غائب تھے ،عملے نے بتایا کہ عرس کے موقع پر تھکاوٹ کے باعث تمام افسر جلد دفاتر سے چلے گئے ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv