تازہ تر ین

ملک میں آج سے 17 سال عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کاآغاز

این سی او سی نے 18 سال سے کم عمر  افراد کےلیے کورونا ویکسی نیشن کی نظرثانی گائیڈلائنز جاری کر دیں.

این سی او سی حکام کا کہنا  ہے کہ بارہ سے 17 سال کی عمر کے کم قوت مدافعت والے افراد کو فائزرویکسین لگائی جائے گی۔ کم قوت مدافعت والے  افراد کو  میڈیکل دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کےلیے لوگوں کے گروپ کی حد کم کرکے 17 سال کردی گئی۔ فائزرویکسین 18 سال سے کم عمر کے افراد کو لگائی جائے گی

سال سے کم عمر افراد کےلیے بے فارم ضروری ہوگا۔ بے فارم پر درج نمبر نیشنل ایمونائزیشن مینجمنٹ سسٹم میں رجسٹریشن کےلیے استعمال ہوگا۔

دوسری جانب  سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں پہلی بار ایک روز میں 15 لاکھ  افرادکی  کورونا سے بچاو کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔

سربراہ این سی اوسی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز15 لاکھ 90ہزار افراد کو کورونا ویکسین  لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ویکسین کی پہلی اوردوسری دونوں خوراکیں  پہلی بارسب سے زیادہ لگائی گئیں۔ پہلی خوراک 10 لاکھ 70 ہزار لوگوں کو لگائی گئی۔ دوسری خوراک 5 لاکھ 19 ہزار لوگوں کو لگائی گئی۔

جبکہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں واٗرس کے وار بھی تیز ہو گئے ہیں، مسلسل دوسرے روز کورونا  کے باعث 100 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں۔

گزشتہ  چوبیس گھنٹے میں عالمی وبا کوروناوائرس  کے باعث مزید 101 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 889 ہو گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv