تازہ تر ین

سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیر پر ایک واضح موقف اپنایا ہے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیر پر ایک واضح موقف اپنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودہ وزیر خارجہ فرحان بن فیصل کے ہمراہ مشتترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ کیسے اپنے اقتصادی رابطوں کو مستحکم بنائیں، ہم نے سعودی پاکستان سپریم کونسل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈھانچے کے بائدہ فوکل پرسنز مقرر کرنے پر غور کیا ہے، انفارمیشن، میڈیا، کلچر اور کھیل کود میں تعاون کے فروغ پر بات ہوئی ہے، دونوں ممالک نے ماحولیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے افغانستان میں تبدیل ہوتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے، علاقائی معاملات اور سعودی عرب میں پاکستانی برادری کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے، ویکسینیشن کے معاملے اور سعودی عرب میں پاکستانی طلبہ کے مسائل پر بھی بات ہوئی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران بجرون ممالک تہنے والے پاکستانیوں اور ان کے زرمبادلہ بھیجنے کو اہمیت دیتے ہیں، سعودی وزیرخارجہ سے سی پیک فلیگ شپ منصوبے پر خصوصی بات کی ہے، اس فلیگ شپ منصوبے میں سعودی سرمایہ کاروں کے متوقع کردار پر تبادلہ خیال کیا ہے، ویژن 2030 میں سعودی عرب میں پاکستانیوں کی مزید تعداد اور کردار پر بات کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv