تازہ تر ین

مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں فرق صاف ظاہر ہے: وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں فرق صاف ظاہر ہے، کیا بھارت مقبوضہ کشمیر الیکشن میں غیر جانبدار مبصروں کو جانے کی اجازت دے گا؟

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے دوران سیاسی قیادت کا بڑا حصہ قید میں ہوتا ہے، یہاں آزاد کشمیر الیکشن میں گہما گہمی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فرق صاف ظاہر ہے، مقبوضہ کشمیر میں انتخابات میں ہو کا عالم ہوتا ہے، کیا بھارت مقبوضہ کشمیر الیکشن میں غیر جانبدار مبصروں کو جانے کی اجازت دے گا؟

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت مخالف جماعت حکومت کرتی رہی، لوگوں کو واضح رجحان تحریک انصاف کی طرف دکھائی دیتا ہے۔ بیلٹ باکس کھلے گا تو نتیجہ سامنے آئے گا۔ ووٹر زمینی حقائق دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ٹکٹوں کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں آئیں، اپوزیشن جماعتیں آزاد کشمیر گئیں اپنی انتخابی مہم چلائیں، امید ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv