تازہ تر ین

ہم نے پنجاب میں یکساں ترقی کی پالیسی کے تحت ہر ضلع کیلئے وسائل فراہم کیے ہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں یکساں ترقی کی پالیسی کے تحت ہر ضلع کیلئے وسائل فراہم کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں  کہا کہ ماضی کی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبے میں 1300 ارب روپے کا تھرو فارورڈ ورثے میں ملا تھا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکمران اپنی” گڈ گورننس‘‘ کے باعث 4 ہزار نامکمل ترقیاتی منصوبے چھوڑ کر گئے تھے، سابق حکومت نے خزانے کو خالی کر دیا تھا اور 56 ارب روپے کے چیک کیش کورونا ہونے کی وجہ سے باؤنس ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے صوبہ پنجاب میں 41 ارب روپے کا اوور ڈرافٹ لیا تھا، سابق حکومت پنجاب اسمبلی، وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے نامکمل منصوبے چھوڑ کر گئی۔

انہوں نے کہا کہ تریموں تھرمل پاورپراجیکٹ، پاک پتن ہائیڈروپاور پراجیکٹ، مرالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے ادھورے منصوبے ورثے میں ملے، گزشتہ حکومت کے نامکمل منصوبوں کی ایک ریکارڈ فہرست میں موجود ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری حکومت نے سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کو درست کر کے صوبے کی سمت ٹھیک کی ہے، پنجاب میں گزشتہ دس سال میں تباہی کی جو داستان لکھی گئی وہ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv