تازہ تر ین

پاک جرمن دفاعی تعلقات کا خطے کی سلامتی پر مثبت اثر پڑے گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک جرمن دفاعی تعلقات کا باہمی تعلقات و خطے کی سلامتی پر مثبت اثر پڑے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چیف آف ڈیفنس جرمن آرمی سے ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کی وزارت دفاع میں ہونے والی ملاقات میں جرمنی کے ڈی جی سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس پالیسی بھی موجود تھے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ملاقات میں خطے کی سلامتی صورتحال، دفاع و سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج جرمنی سے تربیت و ٹیکنالوجی مہارت سے استفادہ کرنے کے لیے دفاعی تعاون کا فروغ چاہتی ہے،  پاک جرمن دفاعی تعلقات کا باہمی تعلقات و خطے کی سلامتی پر مثبت اثر پڑے گا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ جرمن فوجی قیادت نے خطے کے امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے جبکہ جرمن قیادت نے خاص کر پاک فوج کے افغان امن عمل میں کردار اور کوششوں کی تعریف بھی کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv