تازہ تر ین

فیروز خان ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے حامی

لاہور: اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ شادی انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے، شادی ایک سے زائد بار کرنی چاہئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیروز خان نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے چھوٹی عمر میں شادی کرنی چاہئے تھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے شادی کرنے میں تاخیر کردی ۔انہوں نے کہاکہ شادی ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے ، شادی آپ کو بہت کچھ سکھاتی ہے ، جیسے ہمارے پیارے نبی کریم محمد ؐ نے ایک سے زائد شادیاں کیں اسی طرح شادیاں زیادہ کرنی چاہئیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی علیزے سے 2018 میں شادی ہوچکی ہے اور ان کا ایک بیٹا سلطان فیروز بھی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv