تازہ تر ین

دنیا جانتی ہے پاکستان ایسا ملک ہے جو آنے والی نسل کی فکر کرتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا جانتی ہے پاکستان ایسا ملک ہے جو آنے والی نسل کی فکر کرتا ہے۔

 ماحولیات کے عالمی دن پر اسلام آباد کنونشن سینٹر میں پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ تقریب سے خطاب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 10 سال ہمارے لیے موقع ہے کہ ہم نے اصلاح کرنی ہے، پانی کا دنیا میں بڑا مسئلہ آنے والا ہے، ابھی سے ہمارے صوبے کہتے ہیں پانی نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا 80 فیصد پانی دریاؤں میں گلیشیئرز سے آتا ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلیشیئر متاثر ہورہے ہیں، چھانگا مانگا، میانوالی اور بڑے بڑے جنگلات ہمارے سامنے تباہ ہوئے، ماحولیاتی کانفرنس کی میزبانی کا اعزازپاکستان کو ملا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یوم ماحولیات کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، دنیا جانتی ہے پاکستان ایسا ملک ہے جو آنے والی نسل کی فکر کرتا ہے، آنے والی نسلوں کیلئے ہمارے اقدامات کو سراہا گیا ہے، کے پی میں 5 سالوں میں ایک ارب درخت لگائے، خواتین میں کاشت کاری کا رجحان پیدا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امیر ممالک عالمی حدت سے نمٹنے کیلئے فنڈز فراہم کریں، ہمارا آدھاپیسہ قرض کی ادائیگی میں خرچ ہوتا ہے، کورونا کے دوران لوگوں کو ریلیف دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا نے اپنے لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے ہم سے کم رقم خرچ کی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں شجرکاری مہم کے3سال میں مثبت نتائج آگئے، سیلاب کا پانی ری چارج منصوبے کے تحت محفوظ بنائیں گے، پاکستان میں مینگروز بڑھتے جارہے ہیں، ملک بھر کے اساتذہ بچوں کو شجرکاری مہم کی ترغیب دیں۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv