وزارت صحت پاکستان کی جانب سے فائزر کمپنی کی ایم آر این اے ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں فائزر کمپنی کی جانب سے بھی ویکیسن فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں خوراکیں جولائی یا اگست تک پہنچنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ فائزر ویکیسن کم قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔
حکام نے بتایا ہے کہ فائزر کمپنی کی ویکسین چالیس سال سے کم اور بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے گی۔
خیال رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے فائزر ایم آر این اے ویکیسن کی دس لاکھ خوراکیں خریدی جائیں گی اور ویکسین کی خریدی بذریعہ این ڈی ایم اے کی جائے گی۔