تازہ تر ین

میڈیکل کے تمام طالب علموں کو ویکسین لگائی جائیگی،وزیرصحت پنجاب

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی کی کرونا ویکسین فائزر بھی پاکستان آگئی ہے، جس کی رجسٹریشن کیلئے ڈریپ نے کام کا آغاز کردیاہے، ہم اگلے مرحلے میں میڈیکل کے تمام طالب علموں کو کرونا ویکسین لگا رہے ہیں۔

لاہور میں بروز اتوار 20 مئی کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین نے کرونا صورت حال سے متعلق صوبے کی کارکرگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وبا کا پھیلاؤ کافی حد تک کم ہوچکا ہے۔ لاہور میں کرونا کیسز کی شرح 1.5 فیصد ہے۔ لاہور کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

صوبائی وزیر صحت کے مطابق پنجاب میں کرونا کیسز میں بہت حد تک کمی آچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 22 اموات ہوئیں۔ جتنے مریض داخل ہو رہے ہیں، اتنے ہی گھروں کو جا رہے ہیں۔ کرونا کا گراف آہستہ آہستہ نیچے آرہا ہے۔ آپ سب کی کاوشوں، اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے فائدہ ہوا ہے، اب ہم اس اپوزیشن میں ہیں کہ آہستہ آہستہ ادارے کھول رہے ہیں، فی الحال تمام کمرشل نقل و حرکت پر رات 8 بجے کے بعد پابندی ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv