تازہ تر ین

وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی ذلفی بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ کسی بھی انکوائری کاسامنا کرنےکوتیارہوں، جب تک میرا نام کلیئر نہیں ہوجاتا عہدے استعفیٰ دے رہاہوں۔

 ذلفی بخاری نے کہا کہ ’میرے وزیراعظم ہمیشہ کہتے ہیں کہ اگر کسی شخص کا نام کسی انکوائری میں آجائے چاہے وہ صحیح ہو یا غلط، اسے اپنا نام کلیئر ہوجانے تک عوامی عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے، لہٰذا رنگ روڈ انکوائری میں مجھ پر لگنے والے الزامات کی بناء پر میں یہ مثال قائم کرنا چاہتا ہوں‘۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv