تازہ تر ین

معاشی استحکام کیلئے روڈ میپ پیش کرنے کا فیصلہ عوام پر مزید ٹیکس لگانے کے بجائے ریلیف دینگے:عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ عوام پر مزید ٹیکس کے بجائے ریلیف کیلئے آؤٹ آف باکس حل تجویز جبکہ معاشی استحکام اور پائیدار گروتھ کیلئے روڈ میپ پیش کیا جائے۔

وزیراعظم نے یہ بات اپنے زیر صدارت ہونے والے اکنامک ایڈوائزری کونسل اجلاس سے خطاب کے موقع پر کہی۔ انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ملکی معیشت کے حوالے سے اس اکنامک ایڈوائزری کونسل کی مکمل طور پر فعالی کو یقینی بنایا جائے۔ کونسل کے قیام کا مقصد ملکی معیشت کی بہتری کے لیے معاشی ماہرین کی تجاویز سے استفادہ کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی۔ ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات، نظام کو آسان اور فعال بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv