تازہ تر ین

وزیرزراعت حسین جہانیاں گردیزی کی گھر آکر امتنان شاہد سے تعزیت ضیاءشاہد صحافت کو جس مقام پر لے گئے وہ کوئی اورنہیں کرسکتا: حسین جہانیاں گردیزی

لاہور (خبریں، چینل۵ ویب ڈیسک) صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے گزشتہ روز چیف ایڈیٹر خبریں امتنان شاہد سے ان کی رہائش گاہ پر بانی خبریں گروپ ضیاءشاہد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقعہ پر صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے بانی خبریں گروپ کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ضیاءشاہد نے صحافت کو جو مقام دیا وہ اور کوئی نہیں دے سکتا ان کے ساتھ میرا بہت پرانا اور قریبی تعلق تھا وہ بہت اچھے انسان تھے۔ وہ مجھ سے کہا کرتے تھے کہ ہم دوست نہیں بلکہ فیملی ممبر ہیں۔مجھے ان کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا ضیاءشاہد کے جانے سے ملکی صحافت کو بڑا نقصان ہوا۔ ضیاءشاہد کی محبت ہمارے دلوں میں زندہ ہے اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی کے ساتھ گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل عدنان سندھو اور شاہد قادر نے شرکت کی اس موقعہ پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلے مغفرت کی دعا بھی کرائی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv