تازہ تر ین

NA 75ڈسکہ ، ن لیگ نے میدان مار لیا 16ہزار ووٹوں سے برتری

سیالکوٹ: این اے 75 میں ایک مرتبہ پھر ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سیّدہ نوشین افتخار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی کو ہرا کر میدان مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 کی پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہی، ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی اسجد ملہی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سیّدہ نوشین افتخار کے درمیان مقابلہ ہوا۔

 این اے 75 کے حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 47 کو حساس قرار دیا گیا ہے، پولنگ کے دوران رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ پاک فوج کو سٹینڈ بائی کے طور پر رکھا گیا۔ پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا جبکہ پر امن پولنگ ہوئی۔

ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی ہوئی، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سیّدہ نوشین افتخار نے ایک لاکھ 11 ہزار 220 ووٹ لیکر کامیابی ہوئیں۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی اسجد ملہی نے 92 ہزار 19ووٹ حاصل کیے۔

مریم نواز کا فاتحانہ ٹویٹ

دوسری طرف این اے 75 کا ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا رد عمل آ گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ شکرالحمدُللّہِ ربّ العالمینُ۔

نوشین افتخار کا پولنگ سٹیشن کا دورہ

پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈسکہ کا دورہ کیا اور پولنگ کے عمل کی نگرانی کی۔

 اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امید ہے سارا دن ووٹرز کو پر امن ماحول ملے گا اور پولنگ بالکل اسی طرح جاری رہے گی، انتظامیہ عوام کی جان کی حفاظت کریں، عوام بے خوف ہو کر باہر نکلیں اور ووٹ پر پہرہ دیں، ٹرن آوٹ حوصلہ افزاء ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv