Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟
  • 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
  • 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
  • ’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف
  • فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار
  • ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق
  • کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • نامور بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
  • ترک صدر نے مذاکرات ناکام ہونے پر اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی
  • مذاکرات میں بعض امور پر پیش رفت ضرور ہوئی، تین اہم نکات پر اختلافات برقرار رہے، ایران
  • برطانیہ: فلسطین کے حق میں مظاہرہ، 500 سے زائد افراد گرفتار
  • ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر ٹول ٹیکس لازمی ہوگا
  • مذاکرات کے دوران امریکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، ایران
  • کائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصر
  • آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیار
  • سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
  • پہلی طلاق کے بعد کیا ہوا؟ عامر خان نے زندگی کے اہم راز فاش کردیے
  • نامناسب انداز میں جشن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ عائد
  • لبنان میں اسرائیلی کے فضائی حملے میں 10 افراد شہید
  • اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب صدر
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

بھارت سے بامعنی مذاکرات چاہتے ہیں، کشمیر پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

By adminاپریل 9, 2021
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات اور بامعنی مذاکرات کا خواہاں ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے قیدیوں کی رہائی میں ہمیشہ تاخیر کی جاتی ہے اور پاکستان کا موقف ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی جلد از جلد ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے تنازعات کا حل بات چیت کے ذریعے ضروری ہے، ہم سمجھتے ہیں عالمی برادری دونوں ممالک کے مابین موجود تنازع کو مدنظر رکھتے ہوئے بات چیت کرے اور اس سلسلے میں امریکا سمیت کسی بھی ملک کی ثالثی کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بات چیت سے معاملات حل ہوں، ہم بھارت سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور مذاکرات سے بھاگ نہیں رہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا اور ہم بھارت سے کشمیر سمیت تمام مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممالک کے درمیان جنگوں کے دوران بھی بات چیت ہوتی ہے، بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے اور ہم بھارت سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن بات چیت بامعنی اور بنیادی تنازعات پر ہونی چاہیے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دیکھ رہا ہے کہ آیا بھارت سے بات چیت ہونی چاہیے یا نہیں، امن اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت ضروری ہے اور وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ اگر بھارت ایک قدم بڑھائے تو پاکستان 2 قدم بڑھائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ موزوں حالات کے لیے بھارت کو 5اگست 2019 کے اقدامات واپس لینا ہوں گے اور بھارت سے جب بھی بات ہو گی تو اس میں بنیادی نقطہ مقبوضہ جموں کشمیر ہی ہو گا کیونکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں ہائی کمشنرز کی تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہے اور ہائی کمشنرز کی واپسی فی الحال خارج از امکان ہے۔

انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے جاری قیاس آرائیاں کو بھی مسترد کررتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں اطلاعات مکمل معلومات پر مبنی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2017 سے سارک کانفرنس نہیں ہو سکی، پاکستان دوسال سے سارک کانفرس کے کئے کوشاں ہے لیکن موجودہ صورتحال میں اس کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید بہتر کام کر رہے ہیں لہٰذا انہیں بدلنے کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

ایک سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے دورۂ افغانستان میں افغان اسپیکر کے ساتھ معاملات طے شدہ تھے، ہمیں یہی بتایا گیا کہ کابل ائیرپورٹ سیکیورٹی وجوہات پر بند تھا اور سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستانی پارلیمانی وفد کا جہاز لینڈ نہ کر سکا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستانی ویزوں پر پابندی کے حوالے سے ان سے رابطے میں ہیں اور امید ہے کہ جلد یہ معاملہ مثبت انداز میں حل ہو جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے قابض بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری غیرقانونی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ گزشتہ ہفتے بھی جاری رہا اور پلوامہ اور شوپیاں میں دس مزید کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔

admin

Keep Reading

فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار

ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق

کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی

سمندری غذاؤں میں موجود وائرس کس خطرناک بیماری کا سبب بن سکتا ہے؟

ایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

تازہ ترین

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.