تازہ تر ین

پاکستان میں کورونا کی ایک اور ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت

کراچی: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےکورونا کی ایک اور ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے ’کورونا ویک‘ نامی ویکسین کی اجازت دی ہے جسے 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا ویک منظوری حاصل کرنے والی پانچویں ویکسین ہے جو چین، برازیل انڈونیشیا اور ترکی سمیت دیگر ممالک میں استعمال کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کورونا ویک کی ایفیشینسی 50 سے 60 فیصد کے درمیان ہے اور ویکسین کی افادیت کم ہے مگرتیسری لہر میں کارآمد ہوسکتی ہے،  کورونا ویک کی ویکسین بھی دو ڈوز پر مشتمل ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ کورونا ویک ویکسین بھی چین کی تیار کردہ ویکسین ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv